ایک گھنٹہ40منٹ،ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں طویل ترین خطاب


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں طویل ترین صدارتی خطاب کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ایک گھنٹہ 40منٹ سے زائد جاری رہا،2000 میں صدر بل کلنٹن نے ایک گھنٹہ 28منٹ کا صدارتی خطاب کیا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج پر اپوزیشن رکن کو گارڈز نے باہر نکال دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا طویل ترین خطاب کا آغاز کیا تو اپوزیشن رکن ایل گرین اٹھ کھڑے ہوئے اور چلا کر کہا صدر کے پاس مینڈیٹ نہیں ،ایل گرین نے صدر ٹرمپ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے، امریکی صدر اپنی تقریر جاری نہ رکھ سکے۔

ایوان کے سپیکر نے ہال میں نظم و ضبط کی بحالی کےلئے سرجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کیا،سپیکر مائیک جانسن نے سرجنٹ ایٹ آرمز کو حکم دیا ایوان کا نظم وضبط خراب کرنے والے رکن اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا جائے،حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈز نے ڈیموکریٹ کے رکن ایوان نمائندگان 78 سالہ ایل گرین کو ایوان سے باہر نکال دیا۔