کیا ڈھنگ کا سوٹ نہیں تھا:صحافی،تب پہنوں گا جب جنگ ختم ہوگی:یوکرینی صدر

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)کیا آپ کے پاس پہننے کو ڈھنگ کا سوٹ نہیں تھا ،صحافی کاسوال،تب پہنوں گا جب جنگ ختم ہوگی، یوکرینی صدر نے معنی خیز جواب دیا۔

وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کےساتھ بیٹھے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹرمپ کے حمایتی صحافی برین گلین نے سوال کیا آپ نے کوئی ڈھنگ کا سوٹ (تھری پیس یا پینٹ کوٹ) کیوں نہیں پہنا، آپ امریکہ کے سب سے بڑے دفتر (صدارتی آفس) میں آئے اور ڈھنگ کا سوٹ پہننا مناسب نہ سمجھا،یوکرینی صدر نے جواب دیتے ہوئے کہاسوٹتب پہنوں گا جب جنگ ختم ہوگی۔

ادھر امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماوں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی مگر اب بحث دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے ہجوم سے بھرے کمرے میں ہوئی،یوکرینی صدر دیگر عالمی رہنماوں کے برعکس خاموشی سے بے عزتی سہنے کی بجائے ٹرمپ کے سامنے ڈٹے نظر آئے۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاوس سے بھیج کر کہا زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں جب امن کیلئے تیار ہوں تو واپس آسکتے ہیں، امریکہ کی بے عزتی کی گئی،دریں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب روسی قومی سلامتی کے ڈپٹی چیئرمین دی متری میدویدیف نے کہا یوکرینی صدر زیلنسکی کو وائٹ ہاوس میں زوردار تھپڑ لگا،ٹرمپ ،وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے ،زیلنسکی نے وائٹ ہاو¿س میں جھوٹ بولا 2022 میں کیف حکومت اکیلی تھی،مزید برآںجرمن چانسلر شولز نے زیلنسکی کی حمایت کرتے ہوئے کہایوکرین جرمنی اوریورپ پر انحصار کرسکتا ہے۔