”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار

مہاراشٹر: (مشرق نیوز)پاک بھارت کرکٹ میچ میں ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگانے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمان کا گھر گرا دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی پر پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ،مقامی ہندو انتہا پسندوں نے بھارت مخالف نعرے بازی قرار دیتے ہوئے مسلمان شہری کا گھر ہی گرادیا۔