جیلوں میں سحرو افطار کے بہترین انتظامات ہونگے :میاں فاروق نذیر

لاہور(مرزا ندیم بیگ )رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں جیلوں میں سحری و افطاری کے حوالے سے خصوصی انتظامات اور اقدامات ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس و بابرکت مہینہ کے آغاز کے ساتھ ہی جیلوں میں سحری و افطاری کے حوالے سے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سحری وافطاری کے انتظامات اپنی جیلوں میں درست اور منظم طریقہ سے سرانجام دیں ،سحری وافطاری کے اوقات ،انتظامات ،خوراک کی تیاری اور تقسیم کار کے متعلق درج ذیل خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ سحری و افطاری خوراک کی تیاری کچن انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اپنی موجودگی و نگرانی میں کروائے گا اور سحری و افطاری کے اوقات اختتام تک جیل میں رہے گا،کھانا جب تیار ہو جائے تو اس سارے کھانا کو ملاحظہ ترتیب لگا کر اس کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر صدر دفتر واٹس ایپ پر بھجوائی جائیں گی۔ نیز رمضان المبارک میں اگر مخیر حضرات سحری و افطاری کا کھانا دیں تو اس سارے کھانا کی بھی ملاحظہ ترتیب لگا کر اس کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر واٹس ایپ پر بھجوائیں گے،ہر بارک ،سیل میں سحری و افطاری خوراک کی تقسیم انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اپنی موجودگی میں کروانے کا پابند ہو گا،مزید برآں سحری وافطاری خوراک کی تقسیم انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اندرون جیل موجود رہے گا اور انتظامات کی ہر حال میں نگرانی کے فرائض سرانجام دے گا ،آئی جی کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹس جیل کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ امر ہذا کو یقینی بنائیں گے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برائے نگرانی سحری و افطاری کی ڈیوٹیاں روزانہ کی بنیادوں پر تبدیل کریں گے ،سپرنٹنڈنٹس جیل اور میڈیکل آفیسر اچانک دورہ کر کے سحری و افطاری خوراک کی تیاری ،تقسیم اور معیار کی پڑتال کریں گے۔ علاوہ ازیں صفائی کیلئے خصوصی عملہ متعین کروائیں گے، کسی بھی نقص کی صورت میں قصور وار عملہ کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مطلع کریں گے ،سحری و افطاری کے اوقات کے بعد کم از کم ایک گھنٹہ میڈیکل ،پیرا میڈیکل سٹاف جیل ہسپتال میں رہنے کا پابند ہو گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں قیدی مریضوں کو بروقت طبی سہولیات مہیاکی جاسکیں،سحری خوراک کی تقسیم کا عمل اختتام سحر سے آدھا گھنٹہ قبل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح افطار خوراک کی تقسیم بھی آغاز افطاری اوقات سے آدھا گھنٹہ قبل مکمل کی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تقسیم کار اس قدر جلدی نہ کریں کہ خوراک ٹھنڈی ہونے کا احتمال ہو،اس کے علاوہ بارکوں میں نماز تروایح کی ادائیگی کے انتظامات کا جائزہ سپرنٹنڈنٹ جیل لے گا اور ہر بارک میں با جماعت نماز تروایح کے لئیاسی جیل کے حافظ قرآن یا قاری قیدی ،حوالاتی کروائی جائے گی ،قرآن یا قاری قیدی،حوالاتی کو مقرر کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں کئے گئے انتظامات کو بمطابق جدول دفتر ہذا کو آگاہ کیا جائے ،سحری وافطاری اور نماز اوقات کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبردآزما ہوا جا سکے مزید برآں بغیر حقیقی وجہ کسی بھی رخصت اتفاقیہ کی منظوری سے حتی الامکان اجتناب کیا جائے ،رمضان المبارک کے مہینے کو نیکی کی ترغیب اور برائی سے بچنے کے لئے ماہ مشق کے طور پر منایا جائے تمام جیل افسران اہلکاران اس ماہ مبارک و مقدس میں بالاالتزام خود اور اپنے ماتحتوں کو اسیران و لواحقین سے حسن و سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دیں،چھوٹی سے چھوٹی سے چھوٹی برائی ،بداخلاقی اور رشوت وغیرہ کی آلائشوں سے خود کو دور رکھیں مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ ماہ رمضان میں اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے حصول رزق حلال کو یقتینی بنائیں اور سحری ،افطاری انتظامات کو مذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے سرانجام دیں ،تمام سپرنٹنڈنٹ جیل رمضان کے پہلے تین یوم سحری کے وقت اپنی ذاتی موجودگی کو جیل کے اندر یقینی بنائیں گے اور بروقت سحری خوراک کی تقسیم کی نگرانی کریں گے۔ علاوہ ازیں باقائدگی کے ساتھ ہفتہ میں دو یوم سحری اور دو یوم افطاری کی چکینگ کریں گے جبکہ سحری سے افطار کے دوران کم ازکم دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ہمہ وقت جیل کے اندر موجود رہیں گے ،باہر سے رابطہ کرنے والے مخیر اور صاحب ثروت حضرات اگر جیل میں افطاری کے سلسلہ میں قیدیوں کے ساتھ ہمدردی کے طور اگر کوئی اشیاءدینا چاہیں تو ان کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے اور ان کے ساتھ مناسب کوآرڈینشن کیا جائے اور مناسب شناخت و تصدیق اور چیکنگ کے بعد سکیورٹی کو یقینی بنا کر اشیائے افطاری وغیرہ وصول کی جائیں اگر مخیر یا صاحب حثیت شخص ایک وقت پوری جیل کےک قیدیوں کیلئے کھانا دینا چاہیں تو اس صورت میں جیل کا راشن سٹور سے کچن پر جاری نہیں کیا جائے گا تاکہ کھانا ضائع ہونے سے بچ سکے ،یکم رمضان سے آخری روزہ تک مخیر و صاحب ثروت حضرات کی جانب سے فراہم کردہ تمام عطیات اور کھانے پینے کی اشیاءکا مکمل ریکارڈ رکھا جائیگا اور روزانہ کی بنیاد پر صدر دتر پرفارما میں روزانہ کی رپورٹ کا اندراج کر کے سپلائی ہونے والی اشیاءکے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اس مقصد کیلئے پہلے سے جاریکردہ پرفارما کے ڈیلی سچویشن رپورٹ میں ایک اضافی خصوصی کالم بنایا جائیگا۔ اسی طرح جیلوں میں موجود یوٹیلیٹی سٹور،ٹک شاپ پر موجود اشیائے ضروریہ کے دام ،مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔ قیمتیں معیار کے مطابق مارکیٹ ریٹ سے کسی صورت زائد نہیں ہونگی کسی قسم کی شکائیت یا اچانک دورے کے دوران اگر اس میں کوئی بے ظابطگی پائی گئی تو متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل ،ڈپٹی (ایگزیکٹو)اور لائنز آفیسر براہ راست ذمہ دار ہونگے اور ان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائی گی ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام ریجنل ڈی،آئی ،جی سحری و افطاری کی چیکنگ اور جیل معائنہ کے دوران اس سلسلہ میں جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو چیک کریں گے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گے اور جو افطاری کے سلسلہ میں مخیر حضرات کی طرف سے آنے والی ہر قسم کی اشیاءکو چیک کرنے اور سکیورٹی کے حوالے سے تسلی کرنے بعد قیدیوں تک پہنچایا جائیگا اور ہر چیز کا اندراج جیل کے ڈیوڑھی رجسٹر اور عطیہ رجسٹر میں کیا جائیگا،آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مراسلہ تمام سپرنٹنڈنٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔