واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے روس یوکرین میں جلد جنگ بندی ہوجائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امید ہے روسی صدر پیوٹن اپنی باتوں پر قائم رہیں گے، یوکرین جنگ بندی معاہدہ سب کے مفاد میں ہے، جنگ بندی معاہدہ ابھی نہیں ہوا تو پھر کبھی نہیں ہو سکے گا،یوکرین کےساتھ معدنیات کا معاہدہ روس کےخلاف کیف کی سلامتی کی ضمانت ہے، جنگ میں کئی افراد ہلاک ہو چکے ، جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرین کی بحالی پر بات ہوگی۔
امریکی صدر نے مزیدکہاروس اور یوکرینی فوجیوں کوجنگ میں مرتا نہیں دیکھنا چاہتے، کنگ چارلس کی دعوت پر جلد برطانیہ کا دورہ کروں گا، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان جلد عظیم تجارتی معاہدہ ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہاڈونلڈ ٹرمپ سے مستقبل پر اہم گفتگو ہوئی، روس یوکرین جنگ بندی کیلئے امریکہ کےساتھ ہیں، امریکہ کی جانب سے سلامتی کی ضمانت کے بغیر یوکرین میں امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکی صدر کی امن کوششیں قابل تعریف ہیں۔
روس یوکرین میں جلد جنگ بندی ہوجائےگی، امریکی صدر



















