صدر نے ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، نور خان ایئربیس پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے والہانہ استقبال کیا۔

وزیراعظم ہاﺅس میں گارڈ آف آنر کے بعد ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹو زرداری، وفاقی کابینہ کے اراکین سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی،صدرآصف زرداری نے کہا شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔