اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،امارات میں بینکنگ، کان کنی، ریلویز ، انفراسٹرکچر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں،ایم او یوز پر دستخط ہوگئے۔
ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان مختصر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے استقبال کیا،وزیراعظم ہاﺅس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم سے ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی،شہبازشریف نے ولی عہد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی
شہبازشریف نے رواںماہ کے شروع میں ولی عہد کےساتھ اپنی انتہائی نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا امر باعث اطمینان ہے دونوں ممالک اپنے بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کےلئے ملکر کام کر رہے ہیں،میرے حالیہ دورہ ازبکستان کے دوران ازبکستان،افغانستان، پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی، ازبکستان نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا،منصوبے کی بدولت گوادر اور ابوظہبی پورٹس کو فائدہ ہوگا ،منصوبہ خطے کےلئے گیم چینجر ثابت ہوگا
وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مسلسل و مضبوط حمایت کو سراہا، پاکستان میں اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو وسعت دینے کیلئے متحدہ عرب امارات کی گہری دلچسپی کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہامختلف پاکستانی اداروں اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان حالیہ کامیاب سرمایہ کاری کے اقدامات مضبوط و مسلسل بڑھتے تعاون کی روشن مثال ہیں، ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زایدنے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کےلئے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے متحدہ عرب امارات ، پاکستان کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں ،معاہدوں کے تبادلوں کا مشاہدہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے،بعدازاںابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان واپس چلے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















