ایرانی ڈرون پروگرام کی مالی معاونت کے نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول(اوایف اے سی)نے ایک نئے بیان میں ہانگ کانگ اور چین میں قائم چھ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو ایران کے لیے ڈرون کے پرزے خریدنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈرون فنانسنگ نیٹ ورک پر پابندیاں لگائی گئیں۔جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کمپنیاں ایرانی کمپنی پشتازان کاوش گھوستر بیشرہ کی جانب سے کام کر رہی تھیں۔ یہ اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھی۔ اس کی ایک ذیلی کمپنی نرین سیپر موبین بھی پابندی کی زد میں آئی۔ یہ کمپنیاں ڈرونز کی تیاری کے لیے ضروری پرزے خریدتی تھیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق مذکورہ دو ایرانی کمپنیاں ایران کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی بڑی سپلائرز ہیں ۔ پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیاں ڈرون کے ضروری پرزہ جات کی خریداری اور منتقلی کرتی ہیں۔ بیان میں اشارہ کیا گیا کہ یہ پابندیاں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تہران کے خلاف شروع کی گئی زیادہ سے زیادہ دبا کی مہم کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ پابندیوں کا مقصد ان ایرانی کمپنیوں کی اپنی سپلائی چین کو دوبارہ بنانے اور غیر ملکی سپلائرز سے ضروری اجزا کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران اپنے ڈرون ہتھیاروں کے پروگرام کو بڑھانے کیلئے کلیدی اجزا حاصل کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہا ہے۔