اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور سائنس سمیت مختلف شعبہ جات کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کر دئیے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف پاکستان اور ازبکستان کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے گئے۔
دونوں ممالک کے درمیان شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی، سفارتی پاسپورٹس اورنوجوانوں کے امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے تھے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔
دونوں رہنماو¿ں کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔ بعد ازاں، وزیر اعظم اور ازبک صدر پاکستان اور ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور گفتگو بھی کریں گے۔ وزیرِاعظم تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیراعظم کو ازبکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے صنعتی یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط



















