اسلام آباد، تاشقند :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کاباکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچنے پر پرتپاک استقبال،یادگار آزادی پر حاضری،پھول چڑھائے۔
شہباز شریف 2 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے ازبکستان پہنچنے،وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف، وزیر خارجہ بختیار سیدوف اورپاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا، ایئرپورٹ پر ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔
وزیراعظم نے تاشقند میں ازبک ہم منصب کے ہمراہ یادگار آزادی کا دورہ کیا ،وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق دورہ پاکستان ،ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی و ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جو ازبکستان کی شاندار تاریخ و خودمختاری کی طرف سفر کی علامت ہے۔
وزیر اعظم نے ازبکستان کی ترقی و چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی آزادی و ترقی کی جدوجہد کےساتھ مماثل قرار دیتے ہوئے کہاآزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے و عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان ، ازبکستان امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کےلئے مشترکہ ویژن رکھتے ہیں،دورہ مشترکہ اقدار ،روشن مستقبل کےلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت کے عزم اعادہ ہے،یادگار کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو ازبک قوم کی تاریخ ،ہیروز پربریفنگ بھی دی گئی۔
دریں اثناوزیر اعظم کی اعلیٰ ازبک قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، تجارت، توانائی ،زراعت، علاقائی روابط، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں ، معاہدوں پر دستخط ہوں گے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، شہباز شریف پاکستان اور ازبکستان بزنس فورم میں خطاب کے ساتھ تاشقند میں ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم کو آذربائیجان کے اول نائب وزیر اعظم یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیر خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے الوداع کیا۔
دریں اثنا شہباز شریف نے آذربائیجان میں آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا، آذربائیجان کے صدر کی زیر نگرانی عوامی خدمت و سماجی اختراع کی ریاستی ایجنسی کے چیئرمین الوی مہدییف نے استقبال کیا،بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عوامی خدمات کی فراہمی کے جدید ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہااسلام آباد میں ”خدمت مرکز“کے طرز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں ،آذربائیجان کےسا تھ معاہدہ کر کے تجربات سے استفادہ کریں گے،شہبازشریف خدمت مرکز میں قائم سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے قائم سنٹر (INNOLAND) بھی گئے۔
مزید برآں کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہاامیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، حکومت اور برادر ریاست کودل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں،قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کےخلاف آزادی کی فتح میں ہمت و بہادری کا جشن منانے میں شامل ہیں،پاکستان ،کویت کے دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے و ثقافت پر مبنی ہیں۔
شہبازشریف نے کہاہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہیں، تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی طور پر مفید تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و خوشحالی کےلئے کویت کی قیادت کےساتھ ملکر کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















