اسرائیلی دہشتگردی،رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں
تل ابیب:(مشرق نیوز) اسرائیلی دہشتگردی،رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا صیہونی حکومت نے ماہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا،صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوکر مغربی کنارے پہنچے والے فلسطینیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ لوگ جو مسجد اقصیٰ آنا چاہیں گے انہیں آنے سے قبل اسرائیلی حکام کو درخواست دینی ہوگی جبکہ رمضان میں نماز جمعہ کےلئے صرف 10 ہزار افراد کو مسجد کے احاطے میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔



















