بانی نے چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی،سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہرصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹر ی جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی، بالکل ٹھیک ہیں، چند دن قبل بچوں کی بھی فون پربات کرائی گئی ، بشریٰ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،مجھے چیف جسٹس کوخط لکھنے کی ہدایت کردی، بطورسابق وزیراعظم بانی کوحقوق نہیں مل رہے، بانی پی ٹی آئی کو حالیہ دورہ سندھ پر بریفنگ دی، سندھ میں پانی کے مسئلے کی وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں، سندھ کے حقوق کےلئے لڑیں گے۔

سلمان اکر م راجہ نے کہا سندھ میں وڈیروں کا راج بہت ہوگیا،عمران خان نے جنید اکبر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا، جو پارٹی کےخلاف کام کرتے ہیں، سخت کارروائی کی جائے، بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر بہت افسردہ ہیں جبکہ عمرایوب نے عمران خان کی اجازت کے بعد چیف جسٹس ملاقات کی،پارٹی آپ کی قیادت میں متحد ہے، دوران ملاقات عمران خان کو ہائیکورٹ بارالیکشن سے بھی آگاہ کیا،سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا پارٹی ہدایت کےخلاف ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے بے دخل کیا جائےگا، شیرافضل مروت کے فیصلے پر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

دریں اثنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کو سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائےگا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا، بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں، جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں،اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سے پوچھا جائے کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔