کراچی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے عمران خان اگر پاﺅں پکڑ لیں تو شاید ریلیف مل جائے تاہم زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں ۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہا ایک شخص کی ضمانت کے پیچھے سب پڑے ہیں جبکہ قیدی کی مدد تو ٹرمپ صاحب کریں گے سب کو اتنی فکر کیوں ہوگئی ؟ درباری سیاست نہیں کرسکتی ،ٹرمپ اپنے دوستوں کا بڑا خیال رکھتے اور یاری دوستی نبھاتے ہیں، خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا تاہم اگر پاﺅں پکڑ لیں تو شاید کچھ ریلیف ملے،سیاسی جماعت جوائن کرنے سے بہتر خود پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
عمران کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں:ریحام خان



















