اپوزیشن شیطانی لشکر ،حزب اقتدار والے غلام ہیں:ایمل ولی

چارسدہ:(بیورورپورٹ)اے این پی سربراہ ایمل ولی نے کہاہے اپوزیشن شیطانی لشکر اور حزب اقتدار والے غلام ہیں۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا شیطانی لشکر اپوزیشن پر اعتماد نہیں، اکیلا لڑوں گا، لشکر کی حرکتوں پر بات کرنے سے شرمندگی ہوگی،حزب اقتدار والے غلام ہیں، حکمران نہیں، 26ویں ترمیم وقت کی ضرورت تھی، ترمیم کے بعد ہونے والی حرکتیں نامناسب ہیں،مہنگائی کم ہوئی ہوگی پاکستان تو رل رہا ہے، وزیراعظم کادعویٰ رد کرتا ہوں۔