ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف فارغ

واشنگٹن: (خواجہ فا روق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابڑا فیصلہ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس براﺅن کو فارغ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا جنرل چارلس براو¿ن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو امریکی فوجی سربراہ مقرر کر دیا،جنرل چارلس براون امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے، جنرل چارلس براون امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر اعلان کرتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے میں ایئرفورس لیفٹیننٹ جنرل ڈین ”رازن“ کین کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا اگلا چیئرمین نامزد کر رہا ہوں،وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے واضح کیا امریکی بحریہ کی پہلی خاتون سربراہ ایڈمرل لیزا فرانچیٹی اور ایئرفورس کے نائب سربراہ جنرل جیمز سی سلائف کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔

پیٹ ہیگستھ نے فوج کے اعلیٰ قانونی ماہرین یعنی آرمی، نیوی، ایئرفورس کے جج ایڈووکیٹس جنرل کو بھی برطرف کر دیا لیکن فیصلے کی کوئی وضاحت نہیں دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون میں ملازمین کی تعداد میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ساڑھے 5ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔