اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، کسی ملک کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہااسحاق ڈار نے کہاافغان عبوری حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے،پاکستان ، ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاک ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے، صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔
نائب وزیراعظم نے کہاغزہ اور مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،غزہ کے عوام کو سرزمین سے بیدخل کرنے کی تجویز ناقابل قبول ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے،سلامتی کونسل میں فلسطینی رکنیت کے حامی ہیں، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
افغانستان اپنی سرزمین کادہشتگردی کیلئے استعمال روکے،اسحاق ڈار



















