وزیر اعلیٰ پنجاب اور اداروں کےخلاف پروپیگنڈے پر مقدمات درج

لاہور:(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب اور اداروں کےخلاف منفی پروپیگنڈا پر لاہور کے 3تھانوں میں مختلف ملزموںکےخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پیکاایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آرز کے مطا بق ملزموں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے فیک ویڈیوز بنائیں، مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش رچائی،ویڈیوز ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرموٹ کرنے کےلئے بنائی گئیں۔