قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کسی رعائت کے مستحق نہیں :آئی جی پنجاب
پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹس سربراہان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز" (KPIs)، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور چیمپینز ٹرافی کے میچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوری، موٹرویز کے گرد باڑ چوری سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے بجلی چوری و موٹرویز کے گرد باڑ کی چوری کے کیسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لاہور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں زیر تکمیل سمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت دیگر زیر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کے تمام ریجنز اور اضلاع کے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“میں مجوزہ ترامیم اور اضافی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران ملزمان کے خلاف اب تک ایک لاکھ 88 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ 01 لاکھ 83 ہزار 120 سے زائد بجلی چور گرفتار اور 6241 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ موٹرویز کے گرد باڑ کی چوری میں ملوث 212 ملزمان کو گرفتاراور 203 مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی باڑ برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں اور پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون میں بجلی کمپنیوں کی بھرپور معاونت جاری رکھیں۔ بجلی چوری اور موٹر ویز کے گرد باڑ کی چوری کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ چوری شدہ باڑ کی خریداری میں ملوث فیکٹریوں کے مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پیش نظر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھیں۔ چیمپینز ٹرافی میچز کے دوران کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز سمیت شائقین کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سمارٹ پولیس سٹیشن اور سیف سٹیز سمیت تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ دریں اثناءڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اسلام کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ جونیئر کلرک وسیم عباس کی سنیارٹی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کا حکم دیا۔ اے ایس آئی محمد امین کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔



















