حماس ایک ساتھ تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر مشروط آمادہ

غزہ:(مشرق نیوز) حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا جنگ بندی ڈیل کے دوسرے مرحلے کےلئے تیار ہے، اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور 8 کی لاشیں ایک ساتھ واپس کردیں گے بشرطیکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو اور اسرائیلی فوج مکمل طور پر نکل جائے،حماس کو غیر مسلح کرنے کی باتیں ناقابل قبول ہیں۔