واپس آکر بدلہ لوں گی، شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو دھمکی
ڈھاکہ:(مشرق نیوز) سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے عبوری حکومت کو دھمکی دےدی۔
شیخ حسینہ واجد نے ویڈیو کال میں پولیس افسروں کی بیواوں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ یونس کو مافیا سرغنہ قراردیتے ہوئے کہاجلد واپس آ کر انصاف دلاﺅں گی،عبوری حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا مگر زندہ بچ گئی، خدا نے مجھے موقع دیا انصاف دلا سکوں،ضرور واپس آوں گی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچاوں گی۔



















