بارکھان میں پنجاب کے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

بارکھان( ) بارکھان میں پنجاب کے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نے تصدیق کی مسافر بس کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی بارکھان کی تحصیل رکھنی میں کوئٹہ کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔


مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مسافروں کو اتارا اور گولیاں مار کر قتل کر دیا-

ڈپٹی کمشنر بارکھان کے مطابق مسلح افراد نے مسافر نہ روکنے پر بس کے ٹائروں پر فائرنگ بھی کی۔


واقعہ کے بعد لورالائی، کنگری و مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا جبکہ رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔