واشنگٹن (بیورو رپورٹ )ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا، امریکی ریپبلکن اراکین کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے 2وفاقی ججوں کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا، میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا،امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع برطرف کیا گیا، 2 ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججوں کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا،اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان میں کہا ضلعی عدالت کےخلاف مواخذے کا بل زیرغور ہے جس میں جج جان جے میک کونل جانبدار ہیں، ضلعی عدالت عدالتی نظام کو ہتھیار بنا رہے ہیں، ری پبلکن رکن ایلی کرین نے کہا گزشتہ رات اینڈریو کلائیڈ سے ججوں کے مواخذے پر مشاورت کی، ایلون مسک بھی عدلیہ کےخلاف ری پبلکن مہم میں شامل ہیں،قانونی ماہرین کے مطابق عدلیہ پر سیاسی دباﺅ جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے 12 سے زائد امیگریشن ججوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا



















