اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، فعال انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے،خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے،حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں، 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز کی حالیہ لوکیشن ابھی تک معلوم نہ ہو سکی، تمام سمگلرز کے بینک اکاونٹس منجمد، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیئے گئے۔
انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار، بینک اکاونٹس منجمد، پاسپورٹ، شناختی کارڈ بھی بلاک



















