اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے 18 فروری کو امریکہ جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس چین نے فروری 2025 کےلئے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں بلایا ،صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے، پاکستان چین کے بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے،اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کریں گے، دورے کے دوران ترجیحات مذاکرات، تعاون اور جامع عالمی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار18 فروری کو امریکہ جائیں گے



















