کوہاٹ:(مشرق نیوز) کرک میں بدامنی ،دہشتگردی کےخلاف خٹک اتحاد کے زیراہتمام امن پاسون کے نام سے کئی کلومیٹر طویل امن واک ، عوام کا سیلاب امڈ آیا، ہزاروں افراد کی شرکت،آئی ڈی پیز بننے کیلئے تیار نہیں،امن چاہیے کے نعرے لگائے گئے۔
ایم این اے شاہد خٹک ‘ صوبائی وزیرسجاد باراک وال‘ ایم پی اے خورشید خٹک ‘ سابق اراکین پارلیمنٹ ‘ تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی عہدیداروں‘ کارکنوں‘ خٹک قومی اتحاد کے رہنماوں‘علاقائی و سماجی تنظیمو ں سے وابستہ افراد سمیت دو ردراز سے آئے ہزاروں شہریوں ، دیہاتیوں نے ریلی میں بھرپورشرکت کی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہامسلح افراد کے جتھے کسی طور قبول نہیں،دہشتگردی کا فوری و بروقت تدارک نہ کیا گیا تولوگوں کی جانیں محفوظ نہیں رہ جائیں گی،امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،صوبے میں کسی بھی جگہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
کرک میں بدامنی کےخلاف تاریخی ”امن پاسون“ واک



















