اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہاپارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہااختلافات کی خبریں محض میڈیا کی پیدا کردہ ہیں، معمولی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے،بیک ڈور رابطوں کا کوئی علم نہیں، بانی پی ٹی آئی کئی بار واضح کر چکے کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے، عمران خان نے بنی گالہ منتقلی کی پیشکشیں مسترد کر دیں، بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کےلئے جیل میں ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہااپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر خوشی ہے، پوری قوم بھی یہی چاہتی ہے،شیر افضل مروت خوب جانتے کیوں نکالا گیا بس معصومیت کا اظہار کررہے ہیں۔
پارٹی متحد،بیک ڈور رابطوں کاعلم نہیں،سلمان اکرم راجہ



















