عدالت نے آڈیو لیک کیس میں گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ،ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے آڈیو لیک کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، آئندہ سماعت 25 فروری کو ہوگی۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے عمران خان ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور بچوں کے مستقبل کیلئے مقابلہ کررہے ہیں،بانی کے ویژن کے مطابق ریونیو 55 فیصد بڑھ گیا ، خیبرپختونخوا میں ہر محکمے کی بہتری کیلئے کام کریں گے، عوام کی بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔