اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سینٹ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کیلئے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سمیت 3اہم بل اورپر امن جلسے کی قرارداد منظور کرلی۔
شیری رحمن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیے گئے بل بغیر کسی مخالفت متفقہ طور پر منظور کیے گئے،بل پیش کرنے سے قبل وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا غیر قانونی تارکین وطن لے جانے والی کشتیوں کے مسلسل حادثات ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان سے عمرہ زائرین کی آڑ میں بھکاری بیرون ملک جا کر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، قوانین کے تحت جرائم میں ملوث افراد کو 3 سے 10 سال قید و جرمانے کی سزائیں دی جائیںگی ،بیرون ملک بھیک منگوانے میں ملوث سرغنہ کو سخت سزائیں ملےں گی۔
مزید برآںسینٹ میں پر امن جلسے کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی، قرارداد قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا پر امن جلسہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، ملک میں کہیں بھی پر امن جلسہ ہو تو اجازت دی جانی چاہیے،وزیر قانون نے کہا صوبائی حکومت کو مجبور نہیں کر سکتے، مسودہ آئین اور قانون سے مشروط کیا جائے ۔
سینٹ ،انسانی سمگلنگ کی روک تھام سمیت3 بل،پر امن جلسے کی قرارداد منظور



















