راولپنڈی: (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو کبھی بھی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی و کالج کے طلبہ سے خطاب میں علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اور مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی، پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی۔
جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے رہنما ہیں، آرمی چیف نے ملکی خودمختاری و جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر اورملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج و قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ عوام کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔
سربراہ پاک فوج نے کہانوجوان پاکستانیت کے جذبے کو اپنائیں، پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج ، عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔
آرمی چیف نے کہا آئین کا آغاز بھی (حاکمیت صرف اللہ کی ہے) سے ہوتا ہے، فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں، کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیںکرنے دیں گے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کےخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















