سول سرونٹس کی دہری شہریت پر پابندی کا بل منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے سول سرونٹس کی دہری شہریت پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

سینٹ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس کی صدارت رانا محمود الحسن نے کی، سینیٹر افنان کی جانب سے پیش کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 پر تفصیلی غور کیا گیا،دوران اجلاس تجویز دی گئی مزید اعداد و شمار حاصل کر کے بل کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا جائے۔

سینیٹر ایمل ولی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا پالیسی معاملہ ہے ،مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے،سینیٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی ،چیئرمین کمیٹی نے ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ،کمیٹی نے بل اکثریتی رائے سے منظور کر لیا۔