پاک برطانیہ تعلقات مزید پائیدار بنائیں گے،وزیر خزانہ

لزبن :(مشرق نیوز)وزیر خزانہ اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سینیٹر اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی،باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی و گرم جوش تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہاتعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات و انفراٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی رابطوں اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا گیا۔