اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کی قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات ،سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کا افغان قیادت کیلئے خصوصی پیغام دیا،ملاقات میں سینئر سیاستدان علی درانی ،فضل الرحمن خلیل بھی شریک تھے۔
بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے افغانستان کے عوام کےلئے نیک تمناوں اور برادرانہ خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا قبائلی و سیاسی عمائدین اور علما کا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں،ذرائع کے مطابق سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات میںپاکستان ،افغانستان کے درمیان خوشگوار، باہمی بااعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
افغانستان کے قائم قام سفیر مولوی سردار احمد شکیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور وفد کی طرف سے نیک تمناوں کے اظہار پر جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام کے مفاد میں ہے،تعلقات کی بہتری کےلئے آپ کا کردار قابل تعریف ہے۔
عمران خان کا افغان قیادت کیلئے پیغام قائم مقام سفیر کے سپرد



















