لاہور:(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید سے روزنامہ مشرق کے گروپ ایڈیٹر اشرف سہیل نے ملاقات کی۔
روزنامہ مشرق کے گروپ ایڈیٹر اشرف سہیل نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کو روزنامہ مشرق کے دفتر میں پرائیوٹ بندوں کی طرف کی گئی توڑ پھوڑ اور لاکھوں مالیت کا سامان وغیرہ چوری کرنے بارے تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا اتنا عرصہ گزر نے کے باوجود تھانہ چوہنگ انویسٹی گیشن ونگ کے انچارج نے ایکشن نہیں لیا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا روزنامہ مشرق کے دفتر میں توڑ پھوڑ اورسامان چوری کا واقعہ افسوسناک ہے، تمام حقائق کا جائزہ لیا جائیگا، ہر صورت میرٹ پر عملدرآمد ہوگا ،جرم کرنے والا کوئی بھی ہو معافی کا مستحق نہیں ۔
انویسٹی گیشن افسران کےساتھ روزانہ کی بنیاد پر میٹینگزمیں کارکردگی کی چیکنگ کیساتھ تفتیشی یا انچارج کی کوتاہی پر ایکشن لیا جاتا ہے ،فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دینے افسران کو شاباش دیتے کیساتھ انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا جاتا ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے مزید کہا دفتر کے دروازے سائلین کیلئے24گھنٹے کھلے ہیں، حصول انصاف کےلئے آنے والوں کو بروقت فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















