حماس کا اعلیٰ سطح کا وفد ماسکو پہنچ گیا ، روسی وزارت خارجہ

ماسکو (مشرق نیوز) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت کا وفد پیر کے روز ماسکو پہنچ گیا ہے ، حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق وفد کی قیادت کررہے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفد روسی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران فلسطین اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریگا۔واضح رہے روس مشرق وسطی کے کھلاڑیوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات رکھتا ہے۔ خصوصاً ایران، لبنان اور شام و فلسطینی اتھارٹی کے علاوہ اسرائیل کے ساتھ بھی روسی تعلقات کی لمبی تاریخ ہے۔ خود حماس کا وفد بھی 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے دوران روس کا دورہ کر چکا ہے۔