غزہ :(مشرق نیوز)اسرائیلی سفاکیت،نہتے فلسطینیوں پر شدید بمباری،16 سالہ لڑکے سمیت 5شہید ہوگئے۔
ادھر عرب میڈیا کے مطابق غزہ واپسی پرمظلوم فلسطینیوں کے چہروں پر خوشی اور غمی کے ملے جھلے تاثرات ، بیشتر فلسطینی بیمار اور اسرائیلی تشدد سے زخمی ہیں، فاقہ کشی میں رکھا گیا،فلسطینی قیدیوں نے کہااسرائیلی فوجیوں کی کوشش ہوتی تھی جیل میں ہی مرجائیں، کھانے کیلئے 3دن بعد سوکھی روٹی دی جاتی ، روزانہ مارا پیٹا گیا۔
دوسری جانب حماس نے کہااسرائیل کا مغربی کنارے اور جنین کوضم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، اسرائیل کے قبضے اور فلسطینیوں کی سرزمین سے بےدخلی کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔
اسرائیلی سفاکیت،نہتے فلسطینیوں پر شدید بمباری،5شہید



















