کرم کے امن کیلئے شر انگیز تقاریر پوسٹ کرنےوالوں کو سخت سزا دی جائے، جرگہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کرم میں دیرپا قیام امن کیلئے اسلام آباد میں جرگہ،طویل بدامنی کے دوران پہلی بار عمائدین آپس میں بیٹھے، گلے شکوے ،ممبرا ن نے کہاشر انگیز تقاریر پوسٹ کرنےوالوں کو سخت سزا دی جائے۔
اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر ہونےوالے جرگے میںامن و امان کی بحالی اور دیرینہ تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا،پارلیمنٹیرینز اور مشیران نے شرکت کی،جرگہ ممبران نے کہاسوشل میڈیا پر ہر قسم کی منافرت پھیلانے اور شر انگیز تقاریر پوسٹ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،ضلع کرم، ٹل اور پارہ چنار روڈ کو عام آمد ورفت کےلئے محفوظ بنانا ہوگا،علاقے میں دیرپا امن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مبر ضلع کرم سید رضا کے مطابق جرگہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام سمیت قیام امن کےلئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی ، دونوں فریقین کے عمائدین کے جرگے کی دوسری نشست پشاور میں ہوگی،عوام امن کےلئے ترس رہے ہیں،ممبر سجاد سید میاں نے کہاعمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی گئی، فریقین کے درمیان اچھے ماحول میں گپ شپ ہوئی،ایک اور ممبر ولی سید میاں نے کہا جرگے میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق کیا گیا، فریقین ایک دوسرے کے حرمت کا احترام کریں گے۔



















