کوئٹہ (مشرق نیوز) بلوچستان میں دہشت گردوں کے ذریعے خواتین کی بھرتیوں کی تاریک حقیقت عیاں ہو گئی، اس حوالے سے وڈیو میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ خواتین خودکش بمباروں کا استعمال بلوچستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے کیونکہ وہ سیکورٹی جانچ پڑتال سے بچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
خواتین کو کم مشکوک سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ انتہا پسندوں کیلئے بھرتی کیلئے موزوں ہدف بن جاتی ہیں۔ پہلی معروف خاتون خودکش بمبار، شاری بلوچ، بیس کی دہائی کے اوائل میں تھیں، اور اس کے بعد سے خواتین کی شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ بی ایل اے کے کارندے تعلیم یافتہ خواتین کو خودکش مشنز کیلئے منظم طریقے سے ہدف بناتے ہیں۔عادیلہ بلوچ، جو کہ ایک تعلیم یافتہ خاتون تھیں، ان کے ایجنڈے کیلئے ایک قیمتی اثاثہ سمجھی جاتی تھیں۔
دہشت گرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کمزور نوجوان خواتین کی بھرتی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ جعلی اکاو¿نٹس اور آن لائن حربے انتہا پسندی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عادیلہ بلوچ کو بی ایل اے نے آن لائن جوڑ توڑ اور بلیک میلنگ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا۔
انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا گیا، جہاں ان کے جذبات سے کھیلا گیا اور انہیں پھنسایا گیا۔ نفسیاتی حربے اور بلیک میلنگ بھرتی شدگان کو مجبور کرنے کے عام ہتھکنڈے ہیں۔ خواتین کی جذباتی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر انہیں انتہا پسند سرگرمیوں میں دھکیلا جاتا ہے۔
معاشی مسائل اور سماجی تنہائی نوجوان خواتین کو بھرتی کیلئے آسان ہدف بنا دیتی ہیں۔بی ایس او آزاد ایک طالب علم تنظیم ہے جو سیاسی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے اور وہ افراد کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرتی ہے جو سماجی طور پر الگ تھلگ، مالی مشکلات کا شکار یا اخلاقی مسائل میں الجھے ہوتے ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں خواتین کی بھرتیوں کی حقیقت عیاں



















