مذاکرات خاتمے کے بعد پی ٹی آئی جوکچھ کرےگی حکومت رسپانس دے گی: عرفان صدیقی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جوکچھ باہرکریں گے رسپانس حکومت دے گی،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی والے بڑی غیرمنطقی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی ڈیمانڈز ہم تک لانے کیلئے 6 ہفتے لیے اور ہم نے ان سے 7 ورکنگ ڈے مانگے تھے، مشترکہ اعلامیہ میں 7 ورکنگ ڈے لکھا ہوا ہے،3 اجلاسوں میں ایک باربھی نہیں کہا7 دن کے اندرمطالبات نہ مانے توالگ ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کی اب یہ ڈیمانڈ پتہ نہیں اڈیالہ سے آئی ہے یا کہاں سے آئی ہے؟ ، میرے خیال سے سپیکر پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، مجھے نہیں معلوم پی ٹی آئی اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں،حکومتی کمیٹی کے رکن نے کہامذاکرات ایک سنجیدہ اورجمہوری عمل ہوتا ہے، پی ٹی آئی والے مذاکرات کو چوک چوراہوں پر لے آئے ہیں، پی ٹی آئی اگرمیٹنگ کا حصہ نہیں بنتی تو سپیکر کمیٹی کو تحلیل کردیں گے اور جب یہ عمل ختم ہوجائے گا تو پھرہماری کمیٹی بھی تحلیل ہوجائے گی۔