لاہور:( اپنے رپورٹر سے)اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار،چند ماہ میں ساڑھے 8ارب کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ بن گیا،مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈبنا۔
فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزار قرض سے بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا،پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ او ر5سال میں 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا ،اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر acag.punjab.gov.pk پورٹل اور ہیلپ لائن نمبر 0800-09100قائم کیا گیاہے۔
مریم نوازنے کہاریاست ماں کے جیسی ہے او رماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاوسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا،دل چاہتا ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو،اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا،15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنا ہوں گے،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہاہو۔
دریں اثنامریم نواز نے کے پی میں30 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہادہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
مزیدبرآںکلین انرجی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہاکلین و قابل تجدید توانائی بقا اور وقت کی اہم ضرورت ہے،پنجاب کو فوسل فیول سے نجات دلا کر صاف و سبز توانائی کے دور میں داخل کررہے ہیں،روایتی توانائی کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کےلئے سی ایم سولر پینل پروگرام متعارف کرایا ، سی ایم سولر پینل پروگرام شہریوں کے معاشی بوجھ کو کم اور انرجی سیکٹر میں انقلاب لائے گا،زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے سے کسانوں کو صاف و سستی توانائی فراہم کی جائے گی۔
پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار



















