کرم میں جرگہ، امن صرف دستخط نہیں ،معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا،چیف سیکرٹری کے پی


کرم :(مشرق نیوز)کرم میں قیامِ امن کےلئے جرگہ،لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکرم میں امن صرف دستخط نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا،14 نکاتی معاہدے کی تمام شقوں پر آپ کے تعاون سے عمل ہوگا، معاہدے پر آگے بڑھنے کی بات کریں، پیچھے نہ دیکھیں، نقصانات کی تفصیلات بھیج دیں، ازالہ کیا جائے گا،دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق بنکرز گرانے کا عمل جاری رہے گا، فریقین اسلحہ جمع کرائیں گے۔