اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی عام انتخابات میں خواتین کی مقبول ترین جماعت،فافن نے رپورٹ جاری کردی۔
عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا،شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں میں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا ،بلوچستان کی خواتین 37،سندھ19اور پنجاب میں 18 فیصد مردوں سے مختلف ووٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ن لیگ خواتین ووٹرز میں زیادہ مقبول رہی،سندھ میں پی پی نے خواتین ووٹرز کو زیادہ راغب کیا، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی، ووٹرز کے تناسب سے ن لیگ دوسرے ، پی پی تیسرے نمبر پر ہے۔
پی ٹی آئی عام انتخابات میں خواتین کی مقبول ترین جماعت رہی،فافن



















