190 ملین پاونڈ کیس،عمران ،بشریٰ کی سزا کیخلاف اپیلیں تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کے وکلا نے 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں،ذرائع کے مطابق اپیل پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرکے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

اپیل میں موقف اپنایا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے، اپیل ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے،این سی اے حکام کو بھی شامل تفتیش بھی کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔