ایڈیشنل رجسٹرار نے حکم ناموں میں تاریخیں بدلنے کاانکشاف کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایڈیشنل رجسٹرار نے حکم ناموں میں تاریخیں بدلنے کاانکشاف کردیا۔

سپریم کور ٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے انٹراکورٹ اپیل میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بنچز اختیارات کا مقدمہ 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا گیا ،بعد میں ملنے والے دوسرے حکم نامے میں سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی ، دوسرے حکم نامے میں سماعت کی 27 جنوری تاریخ 16 جنوری کردی گئی،16جنوری کو سماعت کے دوران ایک جج نے خود کو بنچ سے الگ کرلیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار نے انٹرا کورٹ اپیل میں کہا مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا، ایک طرف شوکاز نوٹس تو دوسری طرف پریس ریلیز جاری کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا،کہا گیا میری غلطی سے کیس ریگولر بنچ میں فکس ہوا، مجھے معاملے میں دہری سزا دی گئی، شوکاز نوٹس جاری کرنے سے قبل وضاحت دینے کا موقع فراہم نہ کرنا سپریم کورٹ رولز 1980 کی خلاف ورزی ہے، ایڈیشنل رجسٹرار نے کہاشوکاز نوٹس جاری کرنے سے قبل نیچرل جسٹس کے اصول کو مدنظر نہیں رکھا گیا لہٰذا شوکاز نوٹس کالعدم اور رجسٹرار آفس کا جاری کیا گیا آرڈر بھی خلاف قانون قرار دیا جائے۔