بیوروچیف مشرق خواجہ فاروق ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایک اور اعزاز مشرق کے نام،امریکہ میں بیوروچیف خواجہ فاروق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

خواجہ فاروق کےساتھ ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نسیم خان الزئی ، صغیر خان، چودھری افتخار تارڑ ایڈووکیٹ، جہازیب تارڑ ،ممتاز صحافی فضل خالق کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت کے ٹکٹ وصول ہوگئے۔

تمام شخصیات پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کریں گی ،کانگریس میں حکیم جعفری سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔