لندن:(مشرق نیوز)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کو سزا سے پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا آغاز ہوگیا۔
اخبار کے مطابق ممبئی سے سمن لطیف نے لکھتے ہوئے کہاعمران خان کو ملنے والی سزا نے ٹرمپ انتظامیہ کی ان سینئر شخصیات کےساتھ حکومت پاکستان کے تصادم کا آغاز کر دیا جو رہائی کیلئے مہم چلا رہے تھے،عمران خان کےخلاف فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے دیا گیا جن کے اتحادی رچرڈ گرینل اور میٹ گیٹز عمران خان کی رہائی کےلئے مہم چلا رہے ہیں،اخبار کے مطابق ٹرمپ نے عمران خان کےساتھ بھی تعلقات استوار کیے جن سے وہ جولائی 2019میں واشنگٹن میں ملے تھے، دونوں کی ملاقات 2020میں ڈیووس میں دوبارہ ہوئی، ٹرمپ نے سابق وزیر اعظم کو بہت اچھا دوست قراردیا۔
عمران کو سزا ، پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا آغاز ہوگیا،برطانوی اخبار



















