پاکستان مضبوط شراکت دار ،کبھی باضابطہ اتحادی نہیں رہا ،وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)وائٹ ہاﺅس نے کہاہے پاکستان مضبوط شراکت دار ،کبھی باضابطہ اتحادی نہیں رہا ، امریکی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اہم کردار ہے۔

امریکی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہاپاکستان کبھی بھی امریکہ کا کسی معاہدے کا پابند رسمی اتحادی نہیں رہا ،امریکی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ،کسی بھی قسم کے باضابطہ دفاعی معاہدہ نہ ہونے کے باوجود انسداد دہشتگردی میں کردار سے پاک امریکہ تعلقات میں سکیورٹی خدشات پر ترجیحات کا اندازہ ہوتا ہے،پاکستان کبھی بھی امریکہ کا تکنیکی اتحادی نہیں رہا یعنی پاکستان کےساتھ اتحاد کا کوئی معاہدہ نہیں۔