اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے سندھ کو فنڈز کابروقت اجرا یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی،سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا،ملاقات میں اتفاق کیا گیا منظور شدہ لاگت کے اندر منصوبوں کی بروقت تکمیل سندھ کی ترقی و آبادی کی بہتری کےلئے ناگزیر ہے۔
اسحاق ڈار نے وزیر اعلیٰ سندھ کو وفاقی حکومت کے تمام منظور شدہ منصوبوں کےلئے فنڈز کے مکمل اور بروقت اجرا یقینی بنانے کے عزم کا یقین دلایا،نائب وزیراعظم نے کہامنصوبوں کی لاگت میں کسی بھی قسم کے اضافے پر فیصلے کےلئے CDWP اور ECNEC کی جانب سے تیزی سے غور کیا جائے گا۔
سندھ کو فنڈز کابروقت اجرا یقینی بنائیں گے،اسحاق ڈار



















