انسپکٹرز کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں دور کی جائیں:آئی جی پنجاب

لاہور:(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انسپکٹرز نے سنٹرل پولیس آفس ملاقات کی، ملاقات میں انسپکٹرز نے آئی جی کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز کو پروموشن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی

عثمان انورنے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو انسپکٹرز کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا پنجاب پولیس ملازمین کی ترقی کے حوالے سے No Men Left Behind کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، سینارٹی، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ملازمین کو فی الفور پروموشن دی جا رہی ہے جبکہ پیپرلیس ورکنگ کو فروغ دے کر ہیومن ریسورس منجمنٹ سسٹم کے تحت اے سی آرز بھی بروقت مکمل کی جا رہی ہیں، ڈیجیٹلائز e-FOAS سسٹم پر ترقیوں کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع کیا ، 2025بھی ترقیوں کا سال ثابت ہو گا، بھرتیوں، پروموشنز، پوسٹنگز میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے اور فورس کا شفافیت پر مبنی سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ای فوس سسٹم پر اعتماد بڑھا ہے۔