وزیراعظم نے پیرس پروازوں پراشتہارکی تحقیقات کا حکم دےدیا،اسحاق ڈار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے پیرس پروازوں پراشتہارکی تحقیقات کا حکم دےدیا۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا پیرس پروازوں کی بحالی کےلئے حکومت نے دن رات کام کیا، پی ٹی آئی دورمیں پی آئی اے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا،وزیراعظم نے پیرس پروازوں پر اشتہارکی تحقیقات کا حکم دےدیا، ایفل ٹاورکےساتھ پی آئی اے طیارے کا غلط تاثرگیا، پی آئی اے میں 6 بوئنگ طیارے آپریشنل ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہابرطانیہ کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، مارچ، اپریل تک انگلینڈ کےلئے پروازیں بحال ہوجائیں گی،بہترہوگا پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے۔



















