اٹک:(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے 17 ہزار سرکاری سکول پرائیویٹ کرکے تعلیم کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا گیا، غریب عوام کےلئے سکول ضروری ہے، سڑکیں نہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہااگر چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جائیں مگر میں غریب عوام کے حق کےلئے بولتا اور لڑتا رہوں گا، مظلوم ،غریب کے حق کےلئے لڑ نہ سکوں تو گورنر ہاوس میں رہنے کا حق نہیں،اتحادی ہونے کے باوجود غریب عوام کے حق کےلئے لڑ رہا ہوں۔
گورنر پنجاب نے کہاپی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات کو آگے لیکر بڑھنا چاہیے، انتشار کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔
غریب عوام کےلئے سکول ضروری، سڑکیں نہیں،گورنر پنجاب



















